وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کورونا ویکسین لگوانے والے وفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق نے عوام کو شکوک و شبہاب میں مبتلا کردیا
وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کورونا ویکسین لگوانے والے وفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق نے عوام کو شکوک و شبہاب میں مبتلا کردیا

چین سے لائی گئی کورونا ویکسین باقاعدہ طور پر حکومت کے سپرد

نور خان ائیر بیس پر تقریب کے دوران پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کورونا ویکسین باقاعدہ طور پر پاکستان کے سپرد کی۔
ویکسین حوالگی کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اورچینی سفیر مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر چینی سفیرکا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی وبائی امراض سے بچاؤ مہم، معاشی بحالی اور معاشرتی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنےکےلیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے چینی حکومت کی عطیہ کی گئی ویکسین وصول کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی حکومت سے اظہار تشکرکرتے ہوئےکہا کہ چین نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ لازوال دوستی کاعملی مظاہرہ کیا، یہ دوستی عوام کے درمیان ہے ، حکومتوں تک محدود نہیں ۔
خیال رہے کہ چین سے کورونا وائرس ویکسین سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، پاکستان ائیرفورس کا طیارہ کورونا کی ویکسین لینے گزشتہ روز بیجنگ روانہ ہوا تھا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہا ہے کہ کورونا ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ہی دی جائےگی۔
انہوں نےکہا کہ این سی او سی اور صوبوں نے کورونا سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔