افغانستان کا دارالحکومت 24 گھنٹوں میں یکے بعد دیگرے 5 بم دھماکوں سے گونج اُٹھا جس میں مجموعی طور پر11 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دارالحکومت میں پانچ سے زائد دھماکے ہوئے جن میں سے تین دھماکے آج صبح ہوئے، دھماکوں میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 11 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔
آج صبح تین دھماکے ہوئے، پہلے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو دوسرے دھماکے میں جمیعت اصلاح کے سربراہ کی گاڑی کو اور تیسرے دھماکے میں شہری کی گاڑی تباہ کیا گیا جس میں مجموعی طورپر جمیعت اصلاح کے رہنما سمیت 11 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے۔
گزشتہ روز بھی کابل میں دو دھماکے ہوئے تھے، پہلا دھمکا افغان فوج کی گاڑی پر کیا گیا جس میں آرمی افسراورایک شہری ہلاک ہوگئے جب کہ وفاقی وزیر مملکت برائے امن کی گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے مین تباہ کردیا گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔
اسی طرح گزشتہ روز ہی کابل میں ٹارگٹ کلنگ کے 5 واقعات میں سابق الیکشن کمشنراورافغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار سمییت 5 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافے پرامریکا نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ظالبان کے ساتھ گزشتہ برس فروری میں طے پانے والے امن معاہدے پرنظرثانی کا عندیہ دیا تھا۔