لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا۔فائل فوٹو
لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا۔فائل فوٹو

معلوم نہیں ،5 لاکھ کورونا ویکسین کی تقسیم کیسے ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ چین پہلاملک ہے جس نے ہماری کوروناویکسین کیلیے مدد کی ،چین کاشکرگزارہوں کہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگانے کاآغاز کردیاگیا، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین نے حکومت پاکستان کو پانچ لاکھ ویکسین تحفے میں دیں ،وفاق کی جانب سے کورونا کی 83 ہزارویکسین سندھ پہنچی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کراچی ،حیدرآبادودیگرشہروں میں ویکسین سنٹربنائے ہیں ،کورونا ویکسین کامعاملہ سنجیدہ ہے یہ کوئی مذاق نہیں ،انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت سندھ سے کہوں گا کہ اپنا ڈیٹاتیار رکھیں،ہمیں معلوم نہیں ،5 لاکھ کورونا ویکسین کی تقسیم کیسے ہوئی۔

قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل کےعلاوہ ملک بھر میں اے وی سی سینٹرزقائم کئے گئے ہیں۔ این سی او سی کا نظام ڈیجیٹل ہے اور اس کو شفاف رکھنے کے لیے انسانی عمل دخل بہت محدود ہے۔

کراچی کے جناح اسپتال، خالقدینا ہال، آغا خان یونیورسٹی اسپتال، چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی، نیو کراچی سندھ گورنمنٹ اسپتال، قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال، کورنگی اسپتال اور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں ویکسینشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔