امریکا کی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کرکے ایف بی آئی کے دو ایجنٹس کو ہلاک اور تین کوزخمی کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اہلکاروں نے فورٹ لاڈر ڈیل علاقے میں واقع گھرکی تلاشی کے لیےعلی الصبح چھاپہ مارا اسی دوران اندر سے ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو ایف بی آئی ہلاک دیگر تین زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چھاپہ مارکارروائی کے دوران برسوں بعد ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہےجس کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب بچوں کےخلاف پرتشدد واقعات میں مبینہ طورپرملوث شخص نے اپنے آپ کو گولی مارخود کشی کرلی ۔