ملتان میں پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سسرالیوں نے نوجوان کی ناک،ہونٹ اورکان کا کچھ حصہ کاٹ دیا جبکہ ٹانگوں میں گولیاں بھی ماریں اور ملزمان جاتے ہوئے اپنی بہن اور بھانجی کو بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ الپہ میں پیش آیا جہاں سسر نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر داماد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ نوجوان نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے خاتون اور بچی کو بازیاب کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔