رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خود نیب پرکرپشن کے چارجز ہیں،3 سال میں نیب کو نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا،فیصلے کے بعد پیپلزپارٹی مستعفی نہ ہوئی تو پی ڈی ایم سے باہر ہو جائے گی۔
دوسری جانب ایل این جی ریفرنس میں نیب گواہ پر بیرسٹر ظفراللہ کی جرح مکمل ہوگئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلاکو جرح کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت9فروری تک کیلیے ملتوی کردی۔
شاہد خاقان نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کیخلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں، آج پٹرول کی قیمت عالمی منڈی کے حساب سے 70 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے،لیکن یہاں 111 روپے فروخت کیا جارہا ہے،بجلی کا 30 روپے یونٹ لیا جا رہا ہے،ایک عام آدمی کیسے زندگی گزارے۔