آئین کی تشریح صرف سپریم کورٹ کا اختیار ہے، اٹارنی جنرل
آئین کی تشریح صرف سپریم کورٹ کا اختیار ہے، اٹارنی جنرل

سود کا خاتمہ‘ حکومت نے شرعی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

اسلام آباد: حکومت نے سود سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاقی شرعی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا.
چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سود کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
اٹارنی جنرل نے وفاقی شرعی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شرعی عدالت کا یہ کیس سننے کا اختیار نہیں، یہ آئین کی تشریح کا مقدمہ ہے، آئین کی تشریح صرف سپریم کورٹ کا اختیار ہے۔
چیف جسٹس شرعی عدالت نے کہا کہ شرعی عدالت کے اختیار کو چیلنج کرنا ہے تو تحریری درخواست دیں، تحریری درخواست کا جائزہ لے کر عدالت فیصلہ کرے گی۔