میدان پھر سے سجے گا اور شائقین کو میچ اسٹیڈیم میں دیکھنے کا پھر سے موقع ملے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں شائقین کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کےلیے اسٹیڈیم میں ہوں گے، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پلان تیار کرلیا ہے۔
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) حکام سے ملاقات کے بعد اعلان کل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم میں 25 فیصد افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی اور ایک خاندان کے ارکان کو ایک ساتھ بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کی جانب سے اجازت ملنےکے بعد ٹکٹوں کی فروخت 10 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔