یہ منصوبہ جرمنی،فرانس اور بیلجیئم کی پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ناکام بنادیا تھا، منصوبہ بندی میں ملوث دیگر تین افراد کو15 سے 18 سال قید کی سزا سنائی گئی رپورٹ
یہ منصوبہ جرمنی،فرانس اور بیلجیئم کی پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ناکام بنادیا تھا، منصوبہ بندی میں ملوث دیگر تین افراد کو15 سے 18 سال قید کی سزا سنائی گئی رپورٹ

بیلجیئم میں ایرانی مندوب کو بم دھماکےکی پلاننگ کےجرم میں 20 سال قید کی سزا

بیلجیئم میں ایرانی مندوب کو بم دھماکے کی منصوبہ بندی کےجرم میں 20 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 49 سالہ ایرانی مندوب اسداللہ اسدی پر 2018 میں اپوزیشن اجلاس پربم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ جرمنی،فرانس اور بیلجیئم کی پولیس نے مشترکہ کارروائی میں ناکام بنادیا تھا۔
پراسیکیوشن وکلا کے مطابق اسداللہ اسدی دہشت گردی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
ان کے ساتھ منصوبہ بندی میں ملوث دیگر تین افراد کو15 سے 18 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔