کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کے مالک کودھمکی دیدی
’یاد رکھو، جس دن میں جاؤں گی تم کو ساتھ لے کر جاؤں گی،
اگران کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا تو انڈیا میں ٹوئٹر کردیا جائے گا۔کنگنا رناوت
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو دھمکی دی ہے کہ اگران کا اکاؤنٹ معطل کیا گیا تو انڈیا میں ٹوئٹر کردیا جائے گا۔
کنگنا رناوت نے ٹوئٹر کے مالک جیک ڈورسی کو مینشن کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چین کی کٹھ پتلی ٹوئٹران کا اکاؤنٹ معطل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے حالانکہ انہوں نے کسی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی۔
China puppet twitter is threatening to suspend my account even though I did not violate any rules, remember jis din main jaungi tumko saath lekar jaungi, just like Chinese tik tok you will be banned as well @jack #ConspiracyAgainstlndia
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 4, 2021
اداکارہ نے جیک کو دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ ’یاد رکھو، جس دن میں جاؤں گی تم کو ساتھ لے کر جاؤں گی، چینی ٹک ٹاک کی طرح تم بھی بین ہوجاؤ گے۔‘