کورونا کے بعد مودی سرکار ملکی معیشت کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی، تجزیہ کار
کورونا کے بعد مودی سرکار ملکی معیشت کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی، تجزیہ کار

بھارتی وزیر اعظم مودی کے قتل کیلیے پانچ کروڑ مانگنے والا ہندو انتہاپسند گرفتار

نئی دہلی: پولیس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کے لیے پانچ کروڑ روپے مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارت کی مقامی عدالت نے گرفتار ملزم کا ریمانڈ دے دیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 43 سالہ مقامی بزنس مین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرسکتا ہے لیکن اگر کوئی اسے اس کام کے عوض پانچ کروڑ روپے ادا کرے۔ فیس بک پر شیئر کی جانے والی پوسٹ وائرل ہو گئی تھی۔
مقامی پولیس کے مطابق ستھیا نندام نامی مقامی بزنس مین ہے اور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف زیر دفعات 505 (1) اور 505 (2) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار ملزم نے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں واضح طور پر کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کو قتل کرنے کے لیے تیار ہے مگر یہ جاننا چاہتا ہے کہ اسے اس کام کے لیے پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کون کرے گا؟
پولیس کے مطابق فیس بک پر شیئر کی جانے والی پوسٹ کا ایک ڈرائیور نے نوٹس لیا اور پولیس کو اس سے آگاہ کیا تو ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔