کراچی (نمائندہ خصوصی )ایس ایچ او تھانہ ٹیپوسلطان انسپکٹر شرافت خان نے کاروائی کرتے ہوئے ضلع ایسٹ میں متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرتے ہوئےگرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں صداقت ولد آمین ویل اور رفاقت ولد آمین ویل شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5 موبائل فون 2 ٹچ اور3 مینول موبائل اورغیرقانونی اسلحہ دو عدد پستول برآمد کرلئے گئے ہیں ۔گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ نمبر42/21جرم دفعہ سندھ آرمز ایکٹ جبکہ دوسرے ساتھی رفاقت ولد آمین ویل کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ الزام نمبر 43/21جرم دفعہ سندھ آرمز ایکٹ تھانہ ٹٰیپو سلطان میں درج کیا گیا ہے ۔ٹیپو سلطان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عادی مجرم ہےاورتھانہ محمودآباد کی ایف آئی آر نمبر 331/2020 میں گرفتار ہو کر جیل جا چکےہے ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔