افغان طالبان نے امریکی فوج کا قیام بڑھانے اور معاہدے میں مزید شقیں شامل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا- رپورٹ-فائل فوٹو
افغان طالبان نے امریکی فوج کا قیام بڑھانے اور معاہدے میں مزید شقیں شامل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا- رپورٹ-فائل فوٹو

طالبان نے امریکی حکومت کو جنگ کی دھمکی دیدی

افغان طالبان نے کہا ہے کہ اگر نئی امریکی حکومت نے امن معاہدے کو ختم کیا تو پھر بڑی جنگ ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو امن معاہدے سے دستبرداری پر خبردارکیا ہے،طالبان کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔اگرامریکہ تشدد میں کمی نہ لانے کا بہانہ کرتے ہوئے امن معاہدے سے پیچھے ہٹا تو پھر بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے جس کی تمام ذمہ داری امریکہ پرعائد ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پرحملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس میں اب تک درجنوں سیکیورٹی اہلکاراورعام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ان حملوں کے بعد امریکی حکومت کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ طالبان کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے پرنظرثانی کی جاسکتی ہے۔