جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پاکستان کی بیٹنگ مکمل طورپرفلاپ نظر آئی لیکن محمد رضوان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی اور ساتھ ٹیم کو شکست کے بھنور سے نکال لائے ۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کی ٹیسٹ میں یہ پہلی سینچری ہے اور وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے سینچری بنانے والے ساتویں وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے ہیں۔
محمدرضوان نے185گیندوں پر 12چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنا لیے جبکہ وہ ابھی اپنا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں ،ان کے ساتھ نعمان بھر پور ساتھ دے رہے تھے اب وہ45رنز بنا کرآئوٹ ہوچکے ہیں ۔پاکستان نے سائوتھ افریقہ کے 201 رنز کے جواب میں اب تک 297رنز بنا لیے ہیں اور368رنزکی برتری حاصل کرلی ۔
محمد رضوان کی سینچری کی بدولت پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو قابل دفاع ہدف دینے کیلیے کامیابی سے بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔