انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو میں مٹی کا تودہ گرنے سے چڑیا گھرکے پنجرے کھل گئے جس میں سے دو شیرنیاں عملے کے رکن کو ہلاک کرکے فرار ہوگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے میں مسلسل بارشوں کے باعث مٹی کا بڑا تودہ چڑیا گھر پرگرگیا جس کے نتیجے میں کئی جانور دب کر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دو شیرنیاں فرار ہوگئیں۔
محکمہ وائلڈ لائف تعاقب کرکے شیرنیوں کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، اہلکاروں نے بندوق کے ذریعے شیرنیوں کو نیند کی دوا دی، ایک شیرنی تو فوری طور پر بے ہوش ہوگئی تاہم دوسری شیرنی پر دوا کا اثرنہ ہوا۔
دوسری شیرنی مسلسل غرارتی رہی، بعد ازاں ایک اورانجیکشن کا اثر نہ ہونے پراسے گولی مارکرہلاک کردیا گیا تاکہ شہریوں کی جان کو محفوظ بنایا جا سکے۔
ادھر جس پنجرے سے نکل کر دونوں شیرنیاں بھاگی تھیں وہاں قریب ہی چڑیا گھرکے ایک اہلکارکی لاش پڑی ہوئی تھی اور اس کے جسم پر جا بجا شیرنی کے دانتوں کے نشان تھے۔