مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا گالف کارڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئیں اوراب انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا،
نجی ٹی وی کے مطابق مہرالنسا کو طبیعت بہتر ہونے پر شریف میڈیکل سٹی ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی طبیعت کافی بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ان کی حالت تسلی بخش ہے ، حادثے کی خبر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نواز کو ٹیلی فون کرکے ان کی صاحبزادی مہرالنسا کی خیریت دریافت کی۔
ابتدائی حال احوال کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے مریم نوازکی صاحبزادی مہرالنسا کی جلد صحتیابی کیلیے دعا بھی کی۔
یادرہے کہ مہرالنسا کے سرکی سرجری کے بعد انہیں شریف میڈیکل سٹی ہسپتال جاتی امراء سے گھر منتقل کردیا گیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مریم نوازنے حیدرآباد جانا تھا لیکن بیٹی کی طبیعت کی وجہ سے روانگی منسوخ کردی تھی۔