ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پرگاڑیاں روکتا رہا۔فائل فوٹو
ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پرگاڑیاں روکتا رہا۔فائل فوٹو

ایف ٹی سی پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ موٹرسائیکل پر سوار دو بھائی جاں بحق

کراچی کے علاقے کالا پل کے قریب ایف ٹی سی پل پر نامعلوم افراد کی جانب سے موٹرسائیکل پر سوار دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ایف ٹی سی پل پر موٹرسائیکل پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی سید عابد حسین شاہ اور ساجد حسین شاہ محمودآباد کے رہائشی ہیں اور دونوں بھائیوں کو گولیاں سینے میں لگی۔ ایس ایس پی ساوتھ نے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے 10 نائن ایم ایم کے خول ملے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایف ٹی سی پل کے قریب فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔