وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، اور تحریک لبیک پاکستان نے ڈیڈ لائن میں 20 اپریل تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی ٹیم نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں، جس کے بعد حکومت کا تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے ڈیڈ لائن میں 20 اپریل تک توسیع کردی ہے، اور معاہدے کے تحت 20 اپریل تک ہم ان کے مطالبات پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں گے۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ اور خادم حسین رضوی مرحوم کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے فرانس کے سفیر کو ملک بدرکرنے کے لئے حکومت کو17 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی۔