پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی جاوید اخترانصاری نے بھی سینیٹ الیکشن کے ووٹ کے آفر ملنے کا انکشاف کیا ہے۔
جاوید اختر انصاری کے مطابق انہیں سینیٹ میں ووٹ کے بدلے پانچ کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی، اس کے علاوہ انہیں ایم این اے شپ کی بھی آفر ہوئی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ خاص آدمی کے ایجنٹ پیسے لے کر ان کے گھر تک آگئے تھے۔
خیال رہے کہ جاوید اختر انصاری تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 195 سے رکن منتخب ہوئے تھے، وہ 2013 سے 2018 تک ایم پی اے رہے۔