روڈ سیفٹی اورٹریفک قوانین پرعمل درآمد کرنے سے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جارہا ہے، موٹر وے پولیس کی جانب سے چھوٹے بڑے شہروں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کے لئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ایس پی موٹر وے سکھر زاہد نذیر وریاہ نے کا ٹھری میرواہ کے گورنمنٹ ہائی اسکول وڈا بوزدار میں منعقدہ روڈ سیفٹی پروگرام سے خطاب کیا ۔ترجمان موٹر وے پولیس سائوتھ زون کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام،ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن محمد زبیر ہاشمی اور ڈی آئی جی موٹر وے سندھ علی شیر جکھرانی کی خصوصی ہدایت کے بعد سکھر سیکٹر میں ایس پی موٹروے این فائیو سکھر زاہد نذیر وریاہ کی زیر نگرانی امن ویلفیر ایسوی ایشن کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی اسکول وڈا بوزدار تحصیل ٹھری میرواہ میں ایک روزہ روڈ سیفٹی سمینار، روڈ سیفٹی.ورکشاپ اور روڈ سیفٹی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد اساتذہ، طلبہ و طالبات اور عام لوگوں میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی تھا۔
اس موقع پر علاقہ معزز عبدل ستار ھاجانو, اسکول پرنسیپل لطیف ڈنو بوذدار ,صدر پریس کلب وڈا بوذدار عبدلطیف سومرو ,پریس کلب جنرل سیکریٹری غلام مرتضأ منگی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ روڈ سیفٹی سمینار میں موبائل ایجوکیشن یونٹ کے افسر انسپکٹر صلاح الدین نے لیکچر میں شرکاء اور بچوں کو بتایا کہ پاکستان میں خصوصاً موٹر سائیکل سواروں کے ٹریفک حادثات میں اضافے کا خدشہ رہتا ہے، جس کی بنیادی وجہ موٹر سائیکل سوار کا موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا ہے، لہٰذا ہیلمٹ کی اہمیت اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے لئے طلبہ اور شرکاء کو تصویری اور وڈیو کے ذریعے روڈ سیفٹی سے متعلق مفید مشورے و لیکچر دیا گیا۔
جس کو اساتذہ ,بچوں اور شرکاء نے شوق سے دیکھا اور سنا۔ اس حوالے سے ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر زاہد نذیر وریاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دن روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کے لئے میں نے خصوصی طور پر اس پروگرام میں شرکت کی ہے تاکہ افسران اور شرکاء کا اعتماد بڑھا سکوں۔ جبکہ بچوں سے روڈ سیفٹی سے متعلق سوال و جوابات کا سلسلہ بھی کیا گیا، جس میں روڈ سیفٹی سے متعلق درست جواب دینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائ کے لئے تحائف بھی دئیے گئے۔
موٹر وے پولیس سکھر نے پریکٹیکلی طور پر شرکاء اور بچوں کو روڈ کراس کرنے سے پہلے احتیاطی طور پر سیفٹی اور رفلیکٹنگ کونز کے استعمال کا طریقہ بھی بتایا گیا۔ روڈ سیفٹی ورکشاپ کے بعد روڈ سیفٹی واک کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں اسکول کے بچوں، اساتذہ، سول سوسائٹی، میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔روڈ سیفٹی واک کے اختتام پر بچوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق پمفلیٹ اور کھانے پینے کی چیزیں بھی تقسیم کی گئیں۔جبکہ علاقے کے لوگوں، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے موٹر وے پولیس کی جانب سے ایک دن کے بھرپور روڈ سیفٹی کے پروگرام کو بے حد سراہا اور روڈ حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پر عمل کرنے کا اعادہ بھی کیا۔