سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو معاف کرنے سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے واضح کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر دوبارہ بھی صدر منتخب ہوگئے توانہیں ٹویٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق فسادات کو مزید بڑھاوا دینے کے خدشے کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کیا گیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہت ہی متحرک رہنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ گزشتہ ماہ مستقل طور پر بند کردیا تھا۔
دوسری جانب ٹوئٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی کے بعد پلیٹ فارم کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔