کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں ملزمان نے 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اسٹیل ٹاؤن کے رہاشی نے بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 9 فروری کو ان کی 16 سالہ بیٹی کو اس کے کالج سے سمیع اور فواد نامی نوجوان ورغلا کر گاڑی میں اپنے ہمراہ لے گئے اور اسے بے ہوش کردیا، اسی رات انھیں پولیس کے ذریعے پتہ چلا کہ ان کی بیٹی ڈیفنس کے علاقے میں بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے جس پر وہ فوری طور پر وہاں پہنچے جہاں بیٹی نے بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔
پولیس نے لڑکی کا میڈیکل بھی کرایا ہے جب کہ نشاندہی پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لڑکی کے بیان کے مطابق فواد اور سمیع کے علاوہ بھی دیگر ملزمان وہاں موجود تھے جنھیں وہ سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہے۔