ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد، پشاور، لاہور، مانسہرہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان بتایا جارہا ہے جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
مانسہرہ اور گردو نواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے آنے پر مقامی افراد میں 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کی یاد تازہ ہوگئی اور لوگ خوف میں مبتلا ہوکر کلمہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔