اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کےلیے امیدواروں کی سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 فروری کردی ہے۔
سینیٹ انتخابات کےلیے نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی، کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی، 23 فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائے گا ،24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی، 25 فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 52 سینیٹرز اپنی آئینی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گے، جس کے بعد 48 نشستوں پر نئے سینیٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے۔