بھارتی ایئر ایمبولینس کی اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔
ذرائع کے مطابق کلکتہ سے دوشنبے جانی والی ایئر ایمبولینس کی اسلام آباد ائیر پورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی۔ اس سے قبل بھارتی ایئر ایمبولینس نے سول ایوی ایشن سے ایمرجنسی لینڈنگ کیلیے رابطہ کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن نے بھارتی ائیرایمبولینس کو ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت دے دی۔ جہاز میں ایندھن کی کمی کے سبب ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔
بھارتی ائیر ایمبولینس میں برطانوی مریض، ڈاکڑاور دو نرسیں سوار تھے۔ سول ایوی ایشن حکام نے معاملے سے برطانوی ہائی کمیشن کو بھی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔