مہمان خصوصی اعظم بٹ جنرل سیکریٹری سندھ گڈز ٹریلرز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا ہمارا کراچی میچ کے موقع پر شاہ فیصل کلب اور واٹر بورڈ کے کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو۔ عبدالرحیم شاہ، عرفان میمن، عاکف خان، لالہ اورنگزیب، ہمایوں، محمد خالد اور دل مراد بھی ہمراہ ہیں۔

ہمارا کراچی نمائشی فٹبال میچ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے جیت لیا

کراچی ۔ شاہ فیصل فٹبال کلب (ناظم آباد) کے زیر اہتمام سندھ گڈز ٹرک ٹریلرزاونر ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہپی ڈیل اسکول گرائونڈ ناظمآباد نمبر4ہزاروں شائقین کی موجودگی میں ہمارا کراچی نمائشی فٹبال میچ میں کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیم نے شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد کو 2-0 کے مارجن سے ہرادیا۔

دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا فاتح ٹیم کی جانب سے صابر اور ھمارخان نے گول اسکور کیے۔ اعظم بٹ (جنرل سیکریٹری سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونر ایسوسی ایشن) نمائشی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں (عبدالرحیم شاہ سینئر وائس پریزیڈنٹ) عرفان میمن چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی، عاکف خان سابق سینئر نائب صدر DFA سینٹرل، لالہ اورنگزیب صدر شاہ فیصل کلب، محمد اسماعیل سیکریٹری شاہ فیصل ہمایوںبھائی واٹر بورڈ فٹبال ٹیم کے کوچ دل مدار ، منیجرخالد انور اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔

کھیل کے وقفے کے دوران مہمانوں کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور تمام مہمانوں کو اجرک پہنائی گئی۔ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی اعظم بٹ نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو ونراور رنر ٹرافیاں دیں۔