دوملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فائل فوٹو
دوملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فائل فوٹو

رکشہ چھیننے کی کوشش میں خاتون رنگے ہاتھوں گرفتار

موچکو پولیس نے رکشہ چھیننے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ اس کے ساتھی 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

موچکو پولیس نے رکشہ چھیننے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون ملزمہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ دوملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ موچکوپولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیورسجاد احمد ولد رسول محمد سہراب گوٹھ سے ایک خاتون اور2 افراد کو اپنے رکشہ نمبر 13465-D پر بطور مسافر لیکر جب رئیس گوٹھ یارمحمد گوٹھ کے قریب پہنچا تو کچہ راستہ دیکھ کر رکشہ ڈرائیور نے کچے راستہ پر جانے سے انکارکردیا۔

اسی دوران رکشہ میں سوار ایک مسافر نے کسی شخص کو کال کی اور ایک شخص موٹرسائیکل پرآیا اور اس نے اسلحہ دیکھا کر رکشہ میں موجود افراد کے ساتھ ڈرائیور سے رکشہ چھیننے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے پولیس موبائل کو آتے دیکھ کر رکشہ کو بھگایا۔

رکشہ میں موجود 2 مسافراورموٹر سائیکل پر سوار شخص پولیس موبائل کودیکھ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ فرار ہونے والے افراد کی ساتھی خاتون مسافر جوکہ رکشہ میں ہی  موجود تھی اُسے پولیس نے موقع پر سے گرفتارکرلیا۔

گرفتارملزمہ کی شناخت زہرہ زوجہ علی جان کے نام سے کرلی گئی ہے۔ جبکہ مفرور ملزمان کےنام سلیم ، فقیرمعلوم ہوئے ہیں پولیس نے گرفتار ملزمہ اور مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔