پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں ٹیم پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے اور چوتھے سیزن کے بعد ماہرہ خان کو تیسری مرتبہ پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر مقررکیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن پر پشاور زلمی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پرماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسیڈر مقررکرنے کا اعلان کیا۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ ’خوشی سے اعلان کرتا ہوں کہ پی ایس ایل 6 میں ٹیم پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ماہرہ خان کو مقررکیا گیا ہے۔‘
PLEASURE TO ANNOUNCE @TheMahiraKhan AS @PeshawarZalmi’s BRAND AMBASSADOR FOR PSL 6. pic.twitter.com/acI2Sug9B2
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 16, 2021
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 4 میں پشاور زلمی کے مقبول ترانے ’ہم زلمی‘ میں بھی ماہرہ خان جلوہ گر ہوئی تھیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 20 فروری کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے افتتاحی میچ سے ہو گا جس کے گروپ میچز کے دوران 20 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں جا کر میچز دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔