وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے اور رہنمائی کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ اداکرتاہوں۔
عبدالحفیظ شیخ کاکہنا تھاکہ سپورٹ کرنے پر ساتھیوں اورآئی ایم ایف اسٹاف کا بھی شکریہ اداکرتاہوں جبکہ یہ پاکستان کیلئے اچھی پیش رفت ہے۔
خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسرے سے پانچویں جائزے کی منظوری دے دی اور جائزہ مشن نے 50 کروڑ ڈالر کا قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے۔