اسلام آباد: حکومت نے بجلی بنانے والی نجی کمپنیوں (آئی پی پیز) کو 403 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے دو بڑی آئی پی پیز حب کو اور کیپکو کو 156 ارب98 کروڑ30 لاکھ ادا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت آئی پی پیز کو 403 ارب روپے کی رقوم دینے کے لئے تیار ہے، اور دو بڑی آئی پی پیز حبکو اور کیپکو کو 156 ارب98 کروڑ30 لاکھ ادا ہوں گے۔
دستیاب دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ 1994 کے معاہدوں والی 6 آئی پی پیز کی قابل ادا رقوم 57 ارب21 کروڑ روپے، 2002 کے معاہدوں والی 12 آئی پی پیز کو 145 ارب 70 کروڑ 20لاکھ ، قابل تجدید توانائی کے 26 آئی پی پیز کو 43 ارب 30 کروڑ 30 لاکھ ادا کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 46 آئی پی پیز کی 403 ارب کی قابل ادا رقم دو اقساط میں ادائیگیاں ہوں گی، اور بھاری بھرکم ادائیگیوں کے لیے حکومت نے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے، جب کہ حکومتی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایندھن، آپریشن اینڈ مینٹیننس، شرح منافع میں کمی اور دوبارہ معاہدوں سے 836 ارب کی بچت ہوگی۔