پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب اور پڑوسی کے جھگڑے کا ڈراپ سین ہوگیا اور دونوں نے صلح کرلی جس کے بعد مقدمات واپس لینے کی درخواست بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے قبول کرلی۔
کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران کنول شوذب اوران کے پڑوسی عبدالرحمن نے بیان دیا کہ ہماری صلح ہوگئی،مقدمات واپس لیتے ہیں۔ عدالت نے دونوں کا موقف سننے کی بعد ان کی صلح قبول کرلی اور معاملہ نمٹادیا۔
یادرہے کہ شہری نے الزام لگایا تھا کہ کنول شوذب نے ان پر تشدد کیا ہے اوراندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے کنول شوذب کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیا تھا ۔