ٹک ٹاکرمسکان اور گرفتار ملزمہ سویرا کے درمیان جھگڑے کی اصل وجہ مقتول صدام اورمسکان کی ایک ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوں بنانا تھی
ٹک ٹاکرمسکان اور گرفتار ملزمہ سویرا کے درمیان جھگڑے کی اصل وجہ مقتول صدام اورمسکان کی ایک ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوں بنانا تھی

نبی بخش پولیس نےٹک ٹاکرزکےقتل کی گتھی سلجھادی

رپورٹ: خالد سلمان

گارڈن میں کار پر فائرنگ سے جاں بحق خاتون ٹک ٹاکر سمیت چار افراد کے قتل میں ملوث ملزمہ سویرا کو پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمہ سویرا ٹک ٹاکرمسکان اور مقتول صدام کی دوست تھی، واقعہ سے ایک ہفتہ قبل مسکان اور صدام کی ٹک ٹاک ویڈیوں اپلوڈ ہونے پر مرکزی ملزم رحمان نے مقتول صدام کی دوست گرفتار ملزمہ سویرا کے ساتھ ٹک ٹاک بناکر اپلوڈ کی تھی جس کے بعد سویرا اور مسکان کے درمیان رنجشیں بڑھی گئی تھیں، واقعہ سے قبل بھی مقتولین کی ایک ساتھ موجودگی اور مقتول صدام کے ساتھ ٹک  ٹاک ویڈیوں اپلوڈ ہونے پر ملزمہ سویرا مشتعل تھی، سویرا نے ہی مرکزی ملزم رحمان کو فون پر اطلاع دی تھی کہ مقتولین ایک ساتھ ہیں۔

اس حوالے سے  تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سے مرکزی ملزم کی گرفتاری میں کافی مدد مل سکتی ہے۔  اس حوالے سے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ سویرا پاک کالونی کی رہائشی ہے، جبکہ واردات سے قبل مقتولہ مسکان اور ملزمہ سویرا  کا آپس میں جھگڑا بھی ہوا تھا، سویرا نے ہی فون کر کے ملزم رحمان کو بلایا تھا، تفتیشی ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم رحمان تاحال فرار ہے، تاہم پولیس مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ٹک ٹاکر سے مرکزی ملزم رحمان کی گرفتاری میں کافی مدد مل سکتی ہے، دوسری جانب مقتولہ مسکان کے قریبی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مسکان اور گرفتار ملزمہ سویرا کے درمیان جھگڑے کی اصل وجہ مقتول صدام اورمسکان کی ایک ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوں بنانا تھی، جو مقتولہ مسکان نے ایک ہفتے قبل اپلوڈ کی تھی۔

جبکہ واقعہ سے قبل بھی مقتولہ مسکان اور مقتول صدام کی ٹک ٹاک ویڈیوں منظر عام پر آئی تھی، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزمہ سویرا واقعہ میں جاں بحق ہونے والے مقتولین کی دوست تھی، جبکہ مسکان اور مقتول صدام کی ٹک ٹاک ویڈیوں اپلوڈ ہونے کے بعد مرکزی ملزم رحمان نے مقتولین کی دوست ملزمہ سویرا سے دوستی کی اور اپنے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیوں  بناکر اپلوڈ کردی تھی ،جس کے بعد مقتولہ مسکان اور رحمان کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیاتھا ۔

بعدازاں واقعہ والے روز بھی مقتولہ مسکان اور مقتول صدام کی ٹک ٹاک ویڈیوں  اپلوڈ ہونے کے بعد سویرا نے مرکزی ملزم رحمان کو بتایا کہ مسکان اور دیگر مقتولین ساتھ ہیں، ذرائع کے مطابق مسکان کی دیگر مقتولین کی آپس میں دوستی کا علم ہونے پر مرکزی ملزم رحمان نے واقعہ سے پندرہ روزپہلے  ہی گرفتار ملزمہ سویرا سے دوستی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمہ سویرا اور رحمان اس دوران کافی قریب ہوگئے تھے اور ایک ساتھ دیکھے بھی جارہے تھے۔