بجلی کی قیمت ایک ماہ کیلیے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے جنوری کیلیے بجلی مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے.
درخواست میں کہا گیاہے کہ جنوری میں سات ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، بجلی کی پیدواری لاگت کا تخمینہ پانچ روپے 75 پیسے فی یونٹ تھا لیکن جنوری میں جبلی کی پیدواری لاگت 6 روپے 68 پیسے رہی ۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 25 فروری کو ہو گی۔