امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو
امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔فائل فوٹو

این اے 75 ڈسکہ۔پولنگ اسٹیشنز پرفائرنگ۔2افراد جاں بحق۔ 7 زخمی

این اے 75 کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے دوران تین مقامات پر فائرنگ کے واقعات پیش آنے کے باعث حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے،ان  پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ روک دی گئی۔ فائرنگ کے واقعات میں2افرادجاں بحق جبکہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار ہیں اور علاقے میں جگہ جگہ فائرنگ کرتے ہوئے دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس بے بس ہے،جاں بحق افراد کا تعلق مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سے ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ گورنمنٹ اسکول نسبت روڈ کے پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا جہاں نامعلوم کار سوارآئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد مذکورہ پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کرکے پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا اور تمام کارکنوں کو باہر نکال دیا، بعد ازاں رینجرز نے کنٹرول سنبھال لیا۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا جہاں ہوائی فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی او کالج کے گیٹ بند کرکے کارکنوں کو باہر نکال دیا۔

بعد ازاں پولنگ اسٹیشن کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور فریقین میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے فوری بعد پیش آیا۔

این اے 75 میں ووٹنگ کے دوران فائرنگ کا تیسرا واقعہ نواحی گاؤں گوئند کے پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا  جہاں  فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ چاروں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ یہاں بھی ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔