اسلام آباد: گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے مہنگائی کے خلاف نوٹس اور ضروری اشیا کی قیمتیں معمول پر لانے کے لیے خصوصی اجلاس کے بعد ایک ہفتے کے دوران ہی حکومت کی جانب سے سستی اشیا عوام کو فراہم کرنے والے سرکاری ادارے یوٹیلٹی اسٹورزکاپوریشن نے بھی گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ایک لیٹر کے 5 پیکٹس کے پاؤچ میں 44 روپے اور ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پاؤچ میں 62 روپے تک اضافہ تک اضافہ ہو گیا ہے۔ جب کہ گھی 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے کلو اور آئل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
یاد رہے اس سے قبل بھی وزیر اعظم نے جب بھی مہنگائی کے خلاف نوٹس لیا ہے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے عوام مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اسی لیے وہ بیوروکریسی کی چالوں میں آکر وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ اگر مہنگائی ہی کرنا مقصود ہے تو پھر وزیر اعظم نوٹس ہی کیوں لیتے ہیں۔