مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جکھرانی اور آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر کا ملیر جیل کا دورہ.مشیرجیل خانہ جات نے قیدیوں کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا.جیل کالونی میں اسٹاف اور دیگر لوگوں کے لئے لگائی گئی اے ٹی ایم مشین کا افتتاح کیا۔
اس حوالے سے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم مشین سندھ بینک کے تعاون سے لگائی گئی ہے۔مشیر جیل خانہ جات نے جیل سپرئیڈنٹ کی کوششوں کو سراہا اورجیل میں ہونے والی میوزیکل کلاسز,پینٹنگ,کمپیوٹر کلاسز کا دورہ کیا اور خوشی کااظہار کیا۔
اس حوالے سے اینجل ویلفیئرٹرسٹ کی چیئرپرسن ثمینہ نواب کا کہنا تھا کہ ہماری اینجل ویلفیئر ٹرسٹ سندھ بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے عرصہ دراز سے کام کر رہی ہے۔ہم قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہینگے۔
مشیر جیل خانہ جات نے نئی تعمیر ہونے والے اسپتال کا افتتاح بھی کیااورسینئر جیل سپرئیڈنٹ محمد اسلم ملک,ڈپٹی جیل سپرئیڈنٹ سید ارشد حسین شاہ, اسسٹنٹ سپرئیڈنٹ نسیم احمدشجراع,شیراز تھیبو, مرید عباس شیخ اور دیگر افسران کو اچھی کارکردگی دکھانے پرتعریفی شیلڈ بھی دی گئی۔