اختیار ولی نے 21 ہزار 112 ووٹ لیے، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے
اختیار ولی نے 21 ہزار 112 ووٹ لیے، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے

ضمنی الیکشن‘ پی کے 63 نوشہرہ میں ن لیگ نے میدان مار لیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج آگئے ہیں، جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار نے مخالف امیدوار پر فتح حاصل کرلی۔
پی کے 63 نوشہرہ کے 102 میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے اختیار ولی 21 ہزار 112 ووٹ لے کامیاب ہوئے۔
غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔
ن لیگی امیدوار کی جیت پاکستان تحریک انصاف کے لیے بڑا اپ سیٹ ہے کیونکہ نوشہرہ کو مرکز اور خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ یہ ضمی انتخابات پی ٹی آئی کے سابق وزیر کے انتقال بعد ہوئے تھے اور یہ حکمران جماعت کے لیے ٹیسٹ کیس تھا۔
پی کے 63 نوشہرہ میں 102 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ اسٹیشن 44 پر پولنگ تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی تھی اور پریزائیڈنگ افسر کا اس حوالے سے کہا تھا کہ عملے کے دیر سے پہنچنے کے باعث تاخیر ہوئی۔
پی کے 63 نوشہرہ کی نشست سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما میاں جمشید الدین کاکاخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔