پاکستان سپر لیگ کا میلہ آج سجے گا جس میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں 6 ٹیموں کے درمیان ٹرافی کی جنگ آج سے شروع ہو رہی ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ افتتاحی تقریب آج ہفتے کو شام پونے ساتھ بجے ہوں گی۔
دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں رات 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کرس گیل کا سہارا ہے تو کراچی کنگز کے پاس بابر اعظم موجود ہیں۔
شائقین کی آمد پر کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے سرگرم ہیں جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور 5 ہزار سے زائد اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔ تما شائیوں کو میچ سے تین گھنٹے پہلے اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی۔
پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے کمنٹیٹرز کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ پی ایس ایل کی کمنٹری پینل میں ایلن ولکنز،بازید خان،ڈینی موریسن اور جے پی ڈومنی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ڈومنک کارک، ڈیوڈگاور، سائمن ڈول، پومی بانگوا ثنا میر،عروج ممتاز، رمیز راجہ، سکندربخت اور زینب عباس بھی پینل کاحصہ ہیں۔
پی ایس ایل کے سیزن چھ کے دوران اردو کمنٹری کی ذمہ داریاں طارق سعید، سکندر بخت اور دیگر نبھائیں گے۔