سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام ریاستی بربریت کے باوجود ضمنی انتخابات میں ووٹ کوعزت دو کے بیانئے کی فتح ہوئی ہے۔
جمعہ کو ملک بھر کے 4 حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت حاصل ہے جبکہ بعض حلقوں میں ووٹوں کی گنتی تاحال جاری ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اللہ کےفضل سےتمام ریاستی بربریت کے باوجود ضمنی انتخابات میں ووٹ کوعزت دو کے بیانئے کی فتح ہوئی ہے۔عوام نے دھاندلی کے ذریعے مسلط شدہ نااہل حکومت کومسترد کردیا ہے،وہ دن دور نہیں جب غربت بیروزگاری مہنگائی کے نتیجے میں عوامی غضب سیلیکٹرز/سیلیکٹڈ کو اسی ووٹ کے ذریعےشکست دے گا-انشااللہ
میاں نواز شریف نے نتائج سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے دھاندلی کے زریعے مسلط شدہ نااہل حکومت کومسترد کردیا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے نتیجے میں عوامی غضب سیلیکٹرز اور سیلیکٹڈ کو اسی ووٹ کے ذریعے شکست دے گا۔