بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا ایکسرسائز کے لیے اپنے گھر سے باہر جا رہی تھیں جب یہ تصاویر کھینچی گئیں
بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا ایکسرسائز کے لیے اپنے گھر سے باہر جا رہی تھیں جب یہ تصاویر کھینچی گئیں

ملکہ حسن میک اپ کے بغیر کیسی نظر آتی ہیں؟

2000 میں ملکہ حسن کا تاج اپنے سر پر سجانے والی بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بغیر میک اپ کے تصاویر سامنے آئی ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے شوہر کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے دسمبر 2018 میں امریکی گلوکر نک جونس سے راجھستان میں شادی کی تھی اور ان دونوں کے جوڑے کو دنیا کے مشہور ترین جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا ایکسرسائز کے لیے اپنے گھر سے باہر جا رہی تھیں جب یہ تصاویر کھینچی گئیں۔

تصاویر میں پریانکا کو بغیر میک اپ کے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پرپل اور گہرے سبز رنگ کا جاگنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے اور ساتھ ہی سرمئی رنگ کا بیگ بھی ان کے پاس ہے۔
پریانکا چوپڑا ’نو میک اپ‘ لک میں انتہائی حسین لگ رہی ہیں اور ان کی خوبصورت اسکن بھی نمایاں ہے۔