میاں صاحب کے اور میرے ڈومیسائل میں فرق آپ کو نظر نہیں آتا۔فائل فوٹو
میاں صاحب کے اور میرے ڈومیسائل میں فرق آپ کو نظر نہیں آتا۔فائل فوٹو

آصف زرداری کا نواز شریف کو ٹیلی فون

کراچی/ لندن: آصف علی زرداری نے نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یوسف رضا گیلانی کی بھی بات کروائی۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سینیٹ الیکشن ،سیاسی صورت حال اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی بھی میاں نواز شریف سے بات کروائی، جب کہ نواز شریف نے سینیٹ الیکشن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔