ملک بھر میں کورونا وائرس سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار617 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 160 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار 819، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 220، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 43، بلوچستان میں 18 ہزار 988، گلگت بلتستان میں 4 ہزار951، اسلام آباد میں 43 ہزار 485 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 828 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 18 ہزار 555 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 313 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 35 ہزار 491 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 605 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 617 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 208، سندھ میں 4 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 36، اسلام آباد میں 492، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 288 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔