عباسی ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین اعجاز عباسی کا شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد دورے کے موقع پر اسلم خٹک، لالہ اورنگیب، عاکف خان، اسماعیل کے ہمراہ گروپ فوٹو
عباسی ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین اعجاز عباسی کا شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد دورے کے موقع پر اسلم خٹک، لالہ اورنگیب، عاکف خان، اسماعیل کے ہمراہ گروپ فوٹو

اعجاز عباسی کا اسلم خٹک کے ہمراہ فیصل فٹبال کلب کا دورہ

کراچی: عباسی ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین اعجاز عباسی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) وسطی کے صدر اسلم خٹک کے ہمراہ شاہ فیصل فٹبال کلب (ناظم آباد) کا دورہ کیا۔ شاہ فیصل فٹبال کلب کے دورے کے دوران اعجاز عباسی اور اسلم خٹک نے صدر شاہ فیصل فٹبال کلب لالہ اورنگزیب، سیکرٹری محمد اسماعیل، فرینڈز کلب کے عاکف خان، ڈی ایف اے سینٹرل کے سابق سیکرٹری و انٹرنیشنل فٹبالر سلیم پٹنی، ینگ عزیز آباد کلب کے محمد شبیر اور شاہ فیصل فٹبال کلب کے تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شاہ فیصل کلب کی جانب سے اعجاز عباسی اور اسلم خٹک کو اجرک پہنائی گئی۔