امریکا کو جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلیے ایران پرعائد پابندیاں ختم کرنا ہوں گی، ایرانی وزارت خارجہ
امریکا کو جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلیے ایران پرعائد پابندیاں ختم کرنا ہوں گی، ایرانی وزارت خارجہ

ایران اور IAEA کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام تک رسائی محدود کرنے کا معاہدہ

ایران اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام تک رسائی محدود کرنےکا معاہدہ طے پاگیا، عالمی ادارے کے حکام اب محض تین ماہ ایرانی جوہری پروگرام کی نگرانی کرسکیں گے۔
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ فریقین ایرانی جوہری پروگرام کی مزید تین ماہ ضروری نگرانی کیلئے رضامند ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران عالمی ادارے سے تعاون کم کرنے کے اپنے منصوبوں کو کل سے آگے بڑھائے گا۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کو جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے ایران پرعائد پابندیاں ختم کرنی ہوں گی۔