روزنامہ امت کے ڈپٹی چیف رپورٹر اور سینئر صحافی سید نبیل اختر کو کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا بلامقابلہ جوائنٹ سیکریٹری منتخب کرلیا گیا ہے جبکہ بزنس ریکارڈر کے سینئر کامرس رپورٹر محمد بلال طاہر کو بلامقابلہ خازن منتخب کرلیا گیا ہے۔
روزنامہ امت کے کرائم رپورٹرز کی ٹیم کی جانب سے نبیل اختر کو جوائنٹ سیکریٹری کے یو جے دستور اور بلال طاہر کو خازن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
کرائم رپورٹرز نے کے یو جے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 فروری کو ہونے والے انتخابات میں صحافیوں کے ترجمان دی ڈیموکریٹس پینل کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔