سعودی عرب میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے حوالے سے عارضی طور پر بند کی گئیں 135 میں سے 108 مساجد کھول دی گئی ہیں۔
ریاض سے سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق سینیٹائز اور حفظان صحت کے اقدامات پر 108 مساجد کو دوبارہ کھولا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے مزید کہا کہ 6 سعودی صوبوں میں 10 مساجد میں 11 کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔