ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے
ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے

پشاور زلمی نے ملتان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی نے ملتان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیا جو پشاور نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔
ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
کپتان محمد رضوان 41، جیمز ونس 84 اور صہیب مقصود 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے 2 اور محمد عرفان اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پشاور زلمی نے امام الحق اور ٹام کوہلر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔
امام الحق 48، کامران اکمل 37، ٹام کوہلر 53 اور حیدر علی 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ملتان کی جانب سے شاہنواز دھانی نے دو اور عثمان قادر نے ایک وکٹ لی۔
ملتان اور پشاور دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔