فسادات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔فائل فوٹو
فسادات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔فائل فوٹو

ایکواڈور کی 3 جیلوں میں فسادات۔ 62 قیدی ہلاک

ایکواڈورکی 3 جیلوں میں فسادات سے 62 قیدی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایکواڈور کی جیلوں میں ہنگامہ آرائی جرائم پیشہ افراد کے 2 گروہوں نے کی اوراسی ہنگامہ آرائی کے دوران یا جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں 60 سے زائد افراد مارے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق فسادات پر قابو پانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی اور تقریباً 800 پولیس اہلکاروں کی مدد سے جیلوں میں ہونے والے فسادات پر قابو پایا گیا۔

پرتشدد واقعات جنوب مغربی بندرگاہی شہر گویاکوئل، کیونسا اور لاٹا کونگا کی جیلوں میں پیش آئے۔ پولیس نے قیدیوں کے قبضے سے کلہاڑیاں، ہتھیار، چاقو اور موبائل فون برآمد کر لیے۔حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی جرائم پیشہ افراد کے 2 گروہوں کے درمیان قیادت کے معاملے پرہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر بھی ایکواڈورکی جیلوں میں جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان تشدد کے واقعات میں 11 قیدی ہلاک ہو گئے تھے۔