رواں ماہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ریسکیو ایمبولینس میں 10 بچوں نے جنم لیا، ریسکیو حکام
رواں ماہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ریسکیو ایمبولینس میں 10 بچوں نے جنم لیا، ریسکیو حکام

پشاور میں خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا

پشاور: ریسکیو 1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور میں خاتون نے باامرمجبوری ریسکیو 1122 ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا، کوہاٹ روڈ کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، کہ خاتون کی حالت بگڑ گئی، جس پر گھر والوں کی اجازت اور موجودگی میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے پیشہ وارانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی۔
ریسکیوحکام نے بتایا کہ ایمبولینس میں ڈیلیوری کٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال کیا گیا، اور ریسکیو کی خاتون اہلکار نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے آپریشن کیا، جس کے بعد زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہے۔
ریسکیو کے مطابق رواں ماہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ریسکیو ایمبولینس میں 10 بچوں نے جنم لیا، اور چند روز قبل مالاکنڈ میں جڑواں بچوں نے بھی ایمبولینس میں ہی جنم لیا تھا۔