پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز نے 196 رنز کا بڑا ہدف 19 اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر ملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان کی جانب سے محمد رضوان اور کرس لین نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا لیکن پانچویں اوور میں کرس لین 14 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
محمد رضوان نے ایک بار پھر اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیمز ونس نے 29 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے۔
صہیب مقصود 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور ملتان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
کراچی کی جانب سے ارشد اقبال نے دو جب کہ عماد وسیم، محمد عامر، ڈینیل کرسچن اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔